منگولین چکن نوڈلزکے اجزاء
K&Ns Chicken Tempura 330گرام
نوڈلز 330گرام
زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچ
گاجر آدھاکپ
شملہ مرچ آدھی
ہرا پیاز آدھا کپ
لہسن(چوپ) آدھاکھانے کا چمچ
ادرک (چوپ) آدھا کھانے کا چمچ
سویاسوس 3کھانے کے چمچ
براؤن شوگر 3کھانے کے چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
پانی آدھا کپ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید تل(بھُنے ہوئے) گارنش کے لیے
ہرا پیاز(باریک کٹے ہوئے) گارنش کے لیے
منگولین چکن نوڈلزبنانے کی ترکیبکو پیکٹ پر ہدایت کے مطابق تیار کر لیں۔ K&Ns Chicken Tempura ایک برتن میں پانی کو گرم کر لیں اب اس میں ڈیڑھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ڈال دیں۔ اب اس میں نوڈلز ڈال کر پکا لیں۔نوڈلز پکنے پر چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک برتن میں ڈیڑھ کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ، لہسن،ادرک، گاجر ڈال کر کریسپی گلنے تک پکا لیں یا دو سے تین منٹ پکا لیں۔ اب اس میں سویا سوس، براؤن شوگر،لال مرچ کُٹی ہوئی،کارن فلور، ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ اب اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز ، سبز پیاز، ہرا پیاز، ڈا ل کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ اب اس میں تیار کیے ہوئے چکن ٹمپورا ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔ اب اس پر ہرا پیاز اور سفید تل کی گارنش کر لیں۔