اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدلعاطی سےٹیلی فونک ر ابطہ کیا،دونوں رہنماﺅ ں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دوران گفتگو کے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ موجودہ صورتحال میں مثبت پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں