لاہور ( کامرس ڈیسک) ملک میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مئی کے مقابلہ میں جون میں 5.95فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023ء میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2696.40روپے ریکارڈکی گئی جوجون میں کم ہوکر2535.89روپے ہوگئی، مئی کے مقابلہ میں جون میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں اوسط کمی کی شرح 5.95 فیصدریکارڈکی گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق جون میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت 2625.90روپے، راولپنڈی 2617.39روپے،گوجرانوالہ 2486.78روپے، سیالکوٹ 2463.65روپے، لاہور2470.70روپے، فیصل آباد2316.19روپے، سرگودھا2465.17روپے، ملتان 2410.94روپے رہی۔
رپورٹ کے مطابق بہاولپور2415.43روپے، کراچی 2773.67روپے، حیدرآباد 2786.64روپے، سکھر2494.71روپے، لاڑکانہ 2483.23روپے، پشاور2517.55روپے، بنوں 2535.73روپے، کوئٹہ 2672.20روپے اورخضدارمیں 20کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2624.88روپے ریکارڈ کی گئی۔