تیل اور گیس

ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے دریافت ہوئے۔ اوجی ڈی سی نےاہم پیشرفت سے حکومت اور شیئر ہولڈرزکوآگاہ کردیا۔ بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا۔ کنویں سے گیس کی ابتدائی پیداوارکا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو3ہزار305 میٹرتک کھودا گیا، ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والی تیل کی یومیہ مقدار قابل ذکر ہے۔ دریافت سے ملک میں تیل وگیس کی طلب ورسد کافرق کم ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں