• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 28 فروری, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہدحسین

ملک معاشی عدم استحکام، کم شرح نمو اور مہنگائی کے مشکل دور سے گزر رہا ہے،میاں زاہدحسین

News Editor by News Editor
اگست 10, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی(کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک معاشی عدم استحکام، کم شرح نمواور ناقابل برداشت مہنگائی کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

ان حالات میں آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عمل درآمد پاکستان کی عالمی ریٹنگ بہتر بنانے کا واحد زریعہ ہے جس سے مزید قرضوں کا حصول، پرانے قرضوں کا رول اوور اور بیرونی سرمایہ کاری کا آغاز ممکن ہے۔ عالمی درجہ بندی بہتر ہونے سے سستے قرضے مل سکیں گے جوملکی بقاء کے لئے ضروری ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2022 سے جون 2023 تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں باسٹھ فیصد کمی آ چکی ہے جس نے عوام کی قوت خرید کو ختم کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی پروگرام کی منظوری اور 1.3 ارب ڈالر قرض کے حصول کے بعد اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، شرح سود کو بائیس فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے درآمدی پابندیاں بظاہر ختم کر دی گئی ہیں مگر گارگو کلیرنس سست روی کا شکار ہے جبکہ ڈالر پر سے کنٹرول ختم کر دیا گیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 48 ہزار پوائنٹ سے تجاوز کر گئی ہے جس سے کاروباری برادری کے اعتماد کا پتہ چلتا ہے۔

مہنگائی 39 فیصد سے 29 فیصد پر آگئی ہے۔ جبکہ ملک کی عالمی درجہ بندی بھی قدرے بہتر ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک مالیاتی خسارہ 7.6 فیصد رہا ہے جسکی وجہ سے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ جون 2024 تک پاکستان نے غیر ملکی قرضوں کی مد میں پچیس ارب ڈالرادا کرنا ہیں جن کو رول اوور کرانا ضروری ہوگا اور اگر آئی ایم ایف کو معاہدہ کی خلافی کرکے ناراض کیا گیا تو یہ ناممکن ہو جائے گا۔

الیکشن کے بعد پاکستان کو ایک طویل المدتی آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت پڑے گی اس دوران حقیقی معاشی اصلاحات کی گئیں تو پاکستان میں بجلی کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں جس سے کاروباری لاگت کم ہونے کے نتیجے میں پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافہ ممکن ہے۔ معیشت بہتر ہونے سے عالمی درجہ بندی بہتر ہو جائے گی جس سے قرضوں کا حصول آسان ہو جائے گا جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاکستان کا شمار دس کمزور ترین ممالک میں ہوتا ہے، گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے اکتیس ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ ارباب اختیار اس سلسلیمیں عالمی برادری کے وعدوں کا مزید انتظار نہ کریں کیونکہ یہ ہمارا مسئلہ ہے اور ہم نے ہی اسے حل کرنا ہے۔
\

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سیلابشرح نمومعاشی عدم استحکاممیاں زاہدحسین
Previous Post

پاکستان میں چاول کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Next Post

واسا نے پانی کے بلوں میں 200فیصد تک اضافہ کر دیا

News Editor

News Editor

Next Post
واسا

واسا نے پانی کے بلوں میں 200فیصد تک اضافہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5868

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading