گال(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان نے سرفراز احمد کے لیے لکھا کہ سیفی بھیا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارک ہو۔محمد رضوان نے لکھا کہ آپ کا کرکٹ کیریئر ایسے ہی ترقی کرتا رہے۔محمد رضوان نے سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بیٹرز میں سے ایک قرار دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے3 ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 21 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر پاکستان ٹیم میں شامل ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں تاہم انہیں پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔