لیسکو

لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت

لاہور(کامرس رپورٹر )چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو نے تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ لیسکو حکام کے مطابق سرکاری گھروں سمیت پرائیویٹ آبادیوں سے بھی ڈبل سورس کنکشن ہٹائے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل سورس کنکشن جانی حادثے کا باعث بنتا ہے۔

لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں ڈبل سورس کنکشن سے لائن مین جانی حادثے کا شکار ہوا۔لیسکو حکام کے مطابق آئندہ ڈبل سورس کنکشن سے حادثہ ہوا تو ایکسیئن اور ایس ڈی او نوکری سے جائیں گے۔لیسکو حکام نے کہا ہے کہ کوئی کتنا بڑا افسر کیوں نہ ہو ڈبل سورس کنکشن استعمال نہیں کر سکتا۔حکام نے کہا ہے کہ صرف اسپتال، گورنر ہاﺅس، وزیرِ اعلی ہاﺅ س کو خود مختار فیڈر پر ڈبل سورس کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں