لاہور جنرل اسپتال میں نرسری سے نومولود بچے کے اغوا کے واقعے پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ مشکوک خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کیے ہیں۔ ایک مریض ایک تیماردار پالیسی کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی سپروائزر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، جبکہ وارڈ میں غفلت برتنے پر سسٹر انچارج اور اسٹاف نرس کو ایم ایس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں، دو ملازمین کو لاپرواہی کے باعث پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔
پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق پولیس نومولود کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس دوران سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا انتظامیہ کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔










Okay, 13win24… The selection of features is pretty neat. Site is very user friendly. This might be more fun than I thought. Give ‘em a go: 13win24
Gave xsmbxoso666 a try and it’s pretty interesting! Different from what I’m used to, but in a good way. Games are running well and the site is easy to use. Worth a look! xsmbxoso666