کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان شہری زخمی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی

کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان سید شہیر جاوید زخمی ہوگئے۔ ملزمان موقع سے شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا، بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے اعتبار سے سائیکولوجسٹ ہیں اور ایکسپریس نیوز کے پروگرام “شبیر تو دیکھے گا” کے سینئر اسکرپٹ رائٹر جبکہ معروف شاعر جاوید صبا کے بیٹے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

2 تبصرے ”کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان شہری زخمی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں