لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ 7 روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 36 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسی طرح زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، جہاں فارم ریٹ 345 روپے، تھوک ریٹ 359 روپے جبکہ پرچون سطح پر قیمت 373 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ وسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 246 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔