محمد اونگزیب

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کیلئے فنانس بل کا حتمی مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2026 منظوری کے لئے پیش کر دیا، فنانس بل 2026 کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا ۔

وزیر خزانہ نے رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی فنانس بل میں ترامیم کی مخالفت کر دی، سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو ترامیم پر مختصر بحث کی اجازت دے دی۔فنانس بل میں پیش کی گئی ترامیم پر بحث کرتے ہوئے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ بجٹ بند کمروں میں بیٹھ کر بنایا گیا ہے اس میں عوام کی رائے شامل نہیں، پٹرولیم لیوی کو جگا ٹیکس کہا گیا تھا، میری ترمیم ہے کہ پٹرولیم لیوی 50 روپے سے زیادہ نہیں لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاربن لیوی کو 5 روپے نہیں ہونا چاہیے، اڑھائی روپے ہونی چاہیے، سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کریں، اشرافیہ پر ٹیکس لگائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں