سونے کی قیمتوں

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی، 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے تک آگئی ہے، جس سے حالیہ دنوں میں قیمتوں میں جاری اتار چڑھا ﺅ کا سلسلہ برقرار ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4055 ڈالر کا ہو گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں