اسلام آباد: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل فیک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس میں بڑی ڈویلپمنٹ، بیسیوں گرفتار ملزمان میں سے 2 نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی، ملزمان نے 2 ارب 30 کروڑ کی پلی بارگین کی، 2 ارب 12 کروڑ روپے نیب کو جمع کروادیے، نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز خردبرد کیس میں گرفتار ملزمان آصف محمود اورعارف علی سے یہ رقم وصول کی، نیب کے مطابق ملزمان نے سندھ حکومت کے افسران کے ساتھ مل کر بڈنگ میں کرپشن کی، فیک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری، انکی بہن ایم این اے فریال تالپور سمیت اومنی گروپ کے مالک انورمجید، انکے بیٹے اور کمپنی کے اہم افسران نیب کی حراست میں ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر نے ایک پیغام میں ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست کا ذکر کیا ہے
https://twitter.com/ShazadAkbar/status/1156384353242484737?s=20