دہلی (سپورٹس نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ 2026 میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن نے ایک بار پھر اپنی شاندار بولنگ سے سب کو متاثر کردیا۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں نارائن نے چار اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی بولنگ کا سب سے حیران کن پہلو یہ تھا کہ انہوں نے 24 گیندوں میں سے 21 گیندیں ڈاٹ کرائیں جبکہ بیٹرز صرف تین گیندوں پر رنز بنانے میں کامیاب رہے۔نارائن نے پاور پلے کے دوران دو اہم وکٹیں حاصل کرکے پیٹریاٹس کو ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار کردیا جبکہ بعد میں ایک اور شکار کیا۔
حیران کن طور پر انہوں نے اپنا تیسرا اور چوتھا اوور میڈن کروایا جو ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران تقریبا ناقابل یقین کارنامہ تصور کیا جاتا ہے۔پیٹریاٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 109 رنز بنا سکی۔بارش کے باعث ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی اننگز مکمل نہ ہوسکی، تاہم ڈک ورتھ لوئس اسٹرن طریقہ کار کے تحت اسے 19 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔