اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مقامات اور خاص طور پر ہسپتالوں کو خوبصورت اور دوستانہ نظر آنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی)کے داخلی راستے کی لینڈ سکیپ کے بارے میں کہا کہ پی کے ایل آئی کا داخلی راستہ دلکش مناظر پیش کرتاہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مقامات اور خاص طور پر ہسپتالوں کو خوبصورت اور دوستانہ نظر آنا چاہیے۔
شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ڈائریکٹر جنرل (ایل ڈی اے )کو اس بہترین کام پر سراہا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور ڈی جی (ایل ڈی اے) کے ٹوئٹر اکائونٹس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے داخلی راستے کی خوبصورت تصاویر کو بھی اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کیا۔