لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے ،
عمران خان کو یقینا کچھ مصدقہ معلومات ملی ہیںجن کی بنیاد پر انہوںنے پلان سی کا ذکر کیا ،ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی ”شہرت”سے واقف ہے اس لئے ان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے،کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں ، گزند پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں ،عوام مافیاز اوران کے سہولت کاروں کے خلاف جدوجہد میں عمران خان کے گرد حفاظتی حصار قائم کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوامی لیڈر عمران خان پیچھے پیچھے جبکہ امپورٹڈ ٹولہ آگے آگے بھاگ رہا ہے۔