لاہو ر(نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں لاہور لبرٹی چوک میں جلسے کے دوران اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ دیں گے۔
انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی، فیصلہ حتمی ہے۔عمران خان نے حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ، پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کس تاریخ کو توڑی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مراد سعید منطق، دلیل اور جذبہ سے پاکستان کا مقدمہ لڑنے والا نوجوان ہے اور ملک کے لئے ایک اثاثہ ہے،امید ہے صدر مملکت ہدایات جاری کریں گے کہ مراد نے جن خطرات کی اپنے خط میں نشاندہی کی ہے ان کا تدارک کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔