اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔رپورٹ کے مطابق بارکلے نے معاشی اشاریوں میں بہتری، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی استحکام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مئی میں کی گئی تنزلی واپس کر دی جبکہ پاکستانی بانڈز کی کارکردگی بہتر ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے۔ بارکلے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالی معاونت تک رسائی سے پاکستان میں معاشی استحکام آیا،اپ گریڈ شدہ درجہ بندی بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں شیئر کی گئی ہے۔