کراچی(کامرس ڈیسک)طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ذرائع ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ائیرلائنز کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭