اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغان حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔
انہوںنے کہاکہ سرحدپر بسنے والے شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، چیئرمین سینٹ نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی چمن بارڈر پر اافسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔