اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد عدالت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سائفر کیس میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔