لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ،،،،،، آگ لگنےسے پٹرول پمپ سمیت درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل گئیں ایک شخص جاں بحق جبکہ نو شدید زخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث پاس کھڑے گیس ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موٹرسائیکل اور کار پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو کی پندرہ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے ،،،، جنہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وارڈن کا والد جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔
سول ڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق شاہدرہ چوک میں ایل پی جی گیس ٹینکر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 95موٹرسائیکلیں، 136سی این جی /موٹرسائیکل رکشہ 12مزدابس، 1کیری ڈبہ،7پک اپ اور9 کاریں مکمل طور پر تباہ جبکہ 6 مزدہ ٹرکوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دیں