کراچی(کامرس ڈیسک ) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو سونے کا بھاﺅ 2400 روپے کمی کے بعد 437436 روپے رہا ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا بھی 2058 روپے کم ہوکر 375030 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھا 24 ﺅ ڈالر کم ہوکر 4150 ڈالر فی اونس ہے۔