کراچی(کامرس ڈیسک ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں دو روز لگاتار اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہو گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ریٹس کے مطابق فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق توقع سے امریکی جاب مارکیٹ کے اعداد و شمار نے مہنگائی اور شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات کو کم کیا جس کے باعث سونے کی قیمتوں کو سہارا ملا۔جون میں نان فارم پے رولز میں صرف 57 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جو ماہرین کی 110 ہزار کی پیشگوئی سے کہیں کم ہے۔ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار کمی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بنی، جس سے دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سونا سستا ہو گیا۔