لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 17 میں سول جج کم مجسٹریٹ کے مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 3165 امیدواروکلاء میں سے صرف 28 پاس ہوئے۔۔ کامیابی کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا۔
سول جج بھرتی کے لئےانتہائی کم تناسب سے کامیابی پرنوجوان وکلاء کی اہلیت پرسوالیہ نشان لگا گیا ہے۔ سول جج کم مجسٹریٹ کےلیے مقابلے کا امتحان لیا گیا تھا جس میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے 3165 وکلا امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 28 وکلا پاس ہوئے۔ لاہورسمیت صوبہ بھر سے کامیاب یونے والے امیدواروکلاء میں 16 مرد اور12 خواتین شامل ہیں۔
تحریری نتائج کا اعلان کرنے کےلیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،، جسٹس عائشہ اے ملک ،، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عاطر محمود بھی شریک ہوئے ۔ ایگزمینیشن کمیٹی کے ممبرز ججز جسٹس شاہد بلال حسن ،، جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس سردار احمد نعیم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ، ڈی جی ایچ آر ہائیکورٹ سردار طاہر صابرسمیت دیگر نے شرکت کی۔
سول ججز کی بھرتی کے لئے 6885 امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ 1719 خواتین امیدوارشامل ہوئیں اور 3165 امیدواروں نے امتحان دیا۔ جس میں سے 28 پاس ہوئے کامیاب ہونے والوں میں کامیاب یونے والوں میں 16 مرد اور12 خواتین شامل ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے امتحانی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدوار کا سائیکا لوجیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ سائیکالوجیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے کال کیا جائے گا۔
سول جج کم مجسٹریٹ کے امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں میں جنید صفدر ،، عدنان لیاقت ، عمران یوسف ،، عدنان امین ،، اوجالہ، نعیمی، زہرہ فیاض ،، ذیشان بٹ ،، شیروز شاہین رانجھا ،، شمع یاسین ،، نویدالرحمان ،، سعید ذیشان حیدر شامل ہیں۔
پاس ہونے والوں میں عمران انور، حبیبہ سرفراز شیخ ،، اقرا فاروق ،، فاریحہ یونس ،، سائرہ بانو ،، حفیظ محمد احسن، صباء عالم ،، محمد ساجد بلال ،، راجیلہ خالد ،، سہیل افضل ،، محمد افنان جاوید ،، ثمرہ وحید، بلال حسن ، خدیجہ فاروق ، محمد جواد ، یاسر بلال ، اور شہبازاکرم شامل ہیں۔