کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے سیکرٹری کالجز، سیکرٹری اسکول اینڈ ایجوکیشن سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے حکم نامے میں کہاہے کہ سیشن ججز اسکولوں کے وزٹ کے لیے جوڈیشل میجسٹریٹس مقرر کریں۔سیشن ججز گرلز اسکول اور کالجز کے لیے فی میل مجسٹریٹس کو مقرر کریں۔ آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پیز اسکول، کالجز اور یونیورسٹی کے اوقات میں پولیس پیٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پولیس پیٹرولنگ کا مقصد تعلیمی اداروں سے واپس گھر جانے والی طالبات کا کوئی ہراساں نا کرسکے۔ اگر کوئی اس طرح کے فعل میں ملوث ہو اس کیخلاف پولیس کارروائی کرے۔ عدالت نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔