سعودی عرب

سعودی عرب، طلبہ کو امتحانی مراکز میں اب سینڈوچز، چاکلیٹ، آئس کریم ملے گی

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں امتحانات دینے والے طلبہ کےلئے خوشخبری ، انہیں امتحانی مراکز میں سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم ملے گی۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق طلبہ کو دوران امتحان ذہنی طور پر فریش رکھنے کےلئے انہیں امتحانات کے دوران سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم، چائے، ہلکے پھلکے سنیکس اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہیں، یہ تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ واقعہ سعودی عرب کا ہے، جہاں امتحان دینے کے دوران ممتحن کی جانب سے امیدواروں کو ہلکے پھلکے سنیکس، سینڈوچز، چاکلیٹس، آئسکریم، چائے اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق اس دوستانہ اور آرام دہ ماحول کا مقصد طلبہ کے ذہنی دبا اور امتحانی پریشانی کو کم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ یکسوئی اور اعتماد کے ساتھ اپنے امتحانات دے سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں