لاہور ( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستان کا نام روشن کرنے والے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے آواز اٹھا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے لکھا کہ پاکستان کے باڈی بلڈنگ اسٹار رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے 3 ٹائٹلز جیتے۔سرفراز احمد نے لکھا کہ رمیز ابراہیم نے بھارت کے کھلاڑی کو بھی ہرایا لیکن کسی بھی حکام یا حکومت کی طرف سے ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ رمیز ابراہیم نے سفری اخراجات کے لیے قرض لیا تھا جو اب انہیں واپس کرنا ہے۔سرفراز احمد نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی عزت، مدد اور احترام کرنے کی ضرورت ہے۔