دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کی آبادی 40 لاکھ ہو گئی ہے۔ 1975 میں دبئی کی آبادی محض ایک لاکھ 87 ہزار تھی، جو بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور بین الاقوامی توجہ کے باعث 2011 میں 20 لاکھ اور اب 2025 میں دوگنی ہو کر 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار جاری رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز اور کاروباری طبقے کے لیے مرکزِ نگاہ ہے، تاہم تیزی سے بڑھتی آبادی کے نتیجے میں رہائش، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور مہنگائی کے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔
حکومتی منصوبہ سازوں نے دبئی میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل و رہائشی منصوبوں جیسے بڑے ڈھانچہ جاتی اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کو اپنی ترقی کو پائیدار رکھنے کے لیے وسائل کے بہتر استعمال اور شہری سہولیات میں بروقت سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔










I have to say, I really enjoy playing on 88betag. Very professional, easy to use, and the games are very fun! Check them out at: 88betag
I found mxwincasino and I’m pleased with the offering of casino games that they have . The site loads fast, which is excellent. I’d recommend that other casino players take a look. mxwincasino