راولپنڈی: شادی کا لالچ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا اشتہاری ملزم قانون کے شکنجے میں

راولپنڈی سول لائنز پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے شادی کا لالچ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ ملزم 2024 سے مفرور تھا اور طویل عرصے سے قانون کو مطلوب تھا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے تھے، جبکہ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس اور جدید ذرائع بروئے کار لا کر مرکزی ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور مقدمہ عدالت میں مضبوط چالان کے ساتھ پیش کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم ہو سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

3 تبصرے ”راولپنڈی: شادی کا لالچ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا اشتہاری ملزم قانون کے شکنجے میں

اپنا تبصرہ لکھیں