لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ حسن علی سے کافی عرصہ بعد اسٹیڈیم میں مل کر بہت خوشی ہوئی۔
ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ فینز مجھے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں شرٹ نمبر 10 پہلے شاہد آفریدی کے پاس ہوتی تھی اور اب میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے درخواست کی تھی کہ مجھے نمبر 10 شرٹ الاٹ کی جائے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر آوٹ لاز نے برمنگھم بیئرز کو شکست دے دی۔اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔