کراچی (کھیل)سابق کپتان، چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے دور رہنا چاہیے، ہمیشہ کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا ہے۔
کرکٹ اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے، پاک بھارت مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے۔دورہ سری لنکا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ پرفارم کرے، ماضی میں پاکستان کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہم نے پہلے سیریز برابر کی، اگر ہمارے اسپنرز اچھا پرفارم کریں گے تو ہم جیت سکتے ہیں۔
مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی تبدیلی پر پہلے بھی کہا کہ بار بار تبدیلی سے بییقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
تبدیلی سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، بار بار تبدیلی کا مسئلہ ختم ہونا چاہیے۔سابق کوچ نے کہا کہ بھارت میں کنڈیشنز اچھی ہوتی ہیں، کراؤڈ کا پریشر آپ پر ضرور ہوتا ہے، بڑے کراؤڈ میں پرفارم کرنے سے آپ کا نام بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے بڑی امید ہے کہ اچھا پرفارم کرے گا۔ بھارت میں گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اہم ہوگی۔
نئی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں عہدے سے متعلق سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی سی بی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اگر رابطہ ہوتا ہے تو دیکھیں گے کہ کیا رول ہے۔ ابھی کافی مصروف ہوں۔