ڈی جی خان میں جاہلیت کی انتہا ہوگئی،،،عورت سے ناجائز تعلقا ت کے شعبے میں نوجوان کو گٹر کا گندہ پانی پلادیا
پولیس کے مطابق ڈی جی خان تھانہ صدر کے علاقے بستی گلشیر میں اہل علاقہ نے محنت کش کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ
بنایا اور بعد ازاں اسے گٹر کا گندا پانی پلاتے رہے اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے
محنت کش پر الزام عائد کیا کہ اس کے کسی عورت سے ناجائز تعلقات ہیں جس کو یہ ملنے جارہا تھا
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کرلیا
مقدمے میں ملوث افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ویڈیو سمیت موبائل برآمدکرلیا۔۔