ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راﺅنڈ میں ہی شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔
ان کو ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راﺅنڈ میں آسٹریلیا کی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجکووا نے شکست دی۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرپر کھیلا جا رہا ہے جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میں آسٹریلیا کی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجکووا نے سخت مقابلے کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینا کو 6-3، 3-6 اور 6-10سے شکست دیکر دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔