ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما انگھوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے ایل راہول کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ممبئی میں انگوٹھے کی چوٹ کو ڈاکٹر کو چیک کرایا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے خود کو فٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14دسمبر سے شروع ہوگااوردونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایکس رے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
٭