آئس لینڈ کرکٹ

آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر پر تنقید کردی جو وائرل ہوگئی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر پر تنقید کی ہے جو وائرل ہوگئی۔آئس لینڈ کرکٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے بھارت کی آئرلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر طنز و مزاح کا تیر چلا کر ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ کی پوسٹ نے شائقین کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ گوتم گمبھیر کو اپنے کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں کرنا چاہتے، اگر چہ اس کے پاس ہنر ہے، ہندوستانی کھلاڑیوں کو لے جانے اور آئرلینڈ میں ان نتائج کو پیش کرنے کے لیے واقعی قابل ذکر تحائف کی ضرورت ہے۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر ہزاروں مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا جہاں بہت سے صارفین نے اس ہلکے پھلکے مذاق کو پسند کیا، وہاں کچھ نے بھارتی کرکٹ اور گوتم گمبھیر کو بار بار نشانہ بنانے پر اس اکاؤنٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ آئرلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی اس شکست نے ٹیم کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹیم آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس شکست نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کردار کو بھی کڑی نگرانی کے دائرے میں لا کھڑا کیا ہے اور شائقین سمیت تجزیہ کار سیریز کے دوران ٹیم کے انتخاب، حکمتِ عملی اور مجموعی کارکردگی پر بحث کر رہے ہیں۔ان ملے جلے ردعمل کے باوجود، اس وائرل پوسٹ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آئس لینڈ کرکٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں کیا ہے، جو دنیا بھر میں کرکٹ کی کہانیوں پر طنز و مزاح کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں