ایرانی پیٹرول

بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اضافہ

کوئٹہ (کامرس ڈیسک)بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی لٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے متصل جیونی کے علاقے میں واقع کنٹانی ہور کے علاقے سے سمندر کے راستے ایرانی تیل گوادر میں آتا ہے، پہلے گوادر میں ایرانی پیٹرول فی لیٹر 170 روپے سے 180 روپے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن کنٹانی ہور کی بندش کی اطلاعات کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے سے 210 روپے تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں