مکوآنہ (کامرس ڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں 30جون سے قبل ریکوری کا 100فیصد ہدف یقینی بنائیں.
اور محکمہ کے نا دہندگا ن سے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرزکو جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر فراہم کر دہ ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے افسران بعد میں جواب دہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام بشمول ای ٹی اوز،اے ای ٹی اوز، ایکسائز انسپکٹرز و دیگر عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ 30جون سے قبل پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل لگژری ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔