فنانس بل

ایف بی آر نے کیمرے نصب نہ کرنے والی ٹیکسٹائل ملوں کو وارننگ دیدی

لاہور (کامرس ڈیسک) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب کرنے کے لیے الٹی میٹم دیدیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سے ٹیکسٹائل ملوں پرکیمرے نصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔

ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں