لاہور(نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب نےپولیس کو ریڈ کرنے کےلیے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کردیئے،،،،ایس او یز کے مطابق ریڈ پر جانے سے پہلے بلٹ پروف جیکٹس،وردی اور سرکاری گاڑی کوممکن بنایا جائے۔
قلم کلب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والے ایس او پیزنوٹیفکیشن کے مطابق ریڈنگ ٹیم وردی میں پولیس کی سرکاری گاڑی پر ریڈ کریگی، پرائیویٹ گاڑی کی صورت میں مکمل تفصیل اور وجہ تھانہ میں درج کروانی ہوگی۔ مراسلے کے مطابق ریڈ پر جانے سے پہلے اور دوسرے ضلع میں جانے سے پہلے ایس ایس پی یا ڈی پی او کی اجازت لینا لازمی ہوگی۔ریڈ سے پہلے روزنامچہ میں گاڑی کے نمبر اور اسلحہ کی تفصیلات لکھنا بھی لازمی قرار دے یا گیاہےایس او پیزکے مطابق اگرعملدرآمدنا کیے جانے پر ریڈ کے دوران کوئی پولیس اہلکار شہید یا زخمی ہوگیاتوکامیابی کی صورت میں بھی ایس پی ، ڈی ایس پیاور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔