لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس خان لغاری کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے، سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب فارسٹ کمپنی جیسے ادارے کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا، ثابت قدمی اور بہادری سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کرنے پر اویس لغاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اویس لغاری کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو بھی سلام ہے جنہوں نے جبر کا بہادری اور حوصلے سے سامنا کیا۔