وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون، انہی مضامین سے تدریس کا آغاز کروں گا، رانا سکندر حیات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون، انہی مضامین سے تدریس شروع کروں گا، پرائمری سکولوں میں انگلش، ہائی سکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا۔

انگلش اور کیمسٹری کے علاہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔وزیراعلی پنجاب مریم کی جانب سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کوہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت پر اپنے ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس پڑھانا شروع کروں گا، ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاﺅ ں گا۔ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ کب، کس اسکول آرہا ہوں۔

اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کا مقصد سکولوں کے مسائل، زمینی حالات اور تدریسی معیار کا براہ راست جائزہ لینا ہے، اساتذہ اور طلبہ سے براہ راست رابطہ تعلیمی اصلاحات میں معاون ثابت ہوگا، اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکولوں کے مسائل کاغذوں پر نہیں، موقع پر جا کر دیکھنے اور حل کرنے کا قائل ہوں، اس عمل سے سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کی مہم میں بھی تیزی آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں