کراچی(کامرس رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں تین روز کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔جمعہ کو جاری سرکاری بیان کے مطابق مرکزی بینک عید الاضحی کی سرکاری چھٹیوں کے باعث 26 مئی سے 28 مئی (منگل سے جمعرات) تک بند رہے گا۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے بھی عید الاضحی کے تہوار کو شایانِ شان طریقے سے منانے کےلئے ملک بھر میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 26 سے 28 مئی تک عید الاضحی کی عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔