اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں زرِمبادلہ کے ذخائر 5 جون تک 22.62 ارب ڈالرز رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالرز اضافے سے 17.21 ارب ڈالرز ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.09 کروڑ ڈالرز اضافے سے 5.45 ارب ڈالرز رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں