اسلام آباد میں مشہور وی لاگر سمعیہ حجاب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر انہیں گھر کے باہر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ سمعیہ نے یہ واقعہ اپنی ریکارڈ کردہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد واقعہ تیزی سے وائرل ہوگیا۔
سمعیہ کے مطابق ملزم حسن زاہد، جس کا تعلق لاہور سے ہے، گزشتہ کئی ماہ سے انہیں شادی پر مجبور کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ متاثرہ وی لاگر کا کہنا ہے کہ ملزم ان کے گھر کے باہر پہنچا، ان کا موبائل چھین لیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر اکیلی تھیں جبکہ ان کے بھائی باہر گئے ہوئے تھے۔ سمعیہ نے کہا کہ وہ اپنی ایک دوست ثنا کے انجام سے خوفزدہ ہیں، جسے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر قتل کر دیا گیا تھا، اور وہ کسی بھی صورت ایسی لڑکیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہتیں جو خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔










Jogaobet, right? Quick look – feels legit. Good layout and stuff. Could easily spend a few hours here, ya know? Give it a try: jogaobet.
Diwatacasino isn’t too bad. There’s a fair selection and a friendly platform. A nice little game to try at diwatacasino