لاہور میں بڑی کارروائی، میڈیکل کتابوں میں چھپی منشیات پکڑی گئی

لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی ایک انوکھی کوشش ناکام بنا دی۔ کوریئر آفس میں موجود ایک پارسل کی تلاشی کے دوران پتہ چلا کہ میڈیکل کتابوں کے اوراق میں آئس جذب کی گئی ہے۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 13 کلوگرام آئس برآمد کرلی جو آسٹریلیا بھیجی جا رہی تھی۔

یہ پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان کے نام سے بک کروایا گیا تھا، جسے قبضے میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنیز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ایک خطرناک رجحان بنتی جا رہی ہے جس کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

2 تبصرے ”لاہور میں بڑی کارروائی، میڈیکل کتابوں میں چھپی منشیات پکڑی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں