ٹماٹر کی قیمت

اسلام آباد میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فی کلو ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ۔ خریدتے ہوئے شہری سو بار سوچنے لگے۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں ٹماٹر 277 روپے سے 400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے بازار میں دو سو ستر والا ٹماٹر کھانے لائق نہیں ہے، جب کہ معیاری ٹماٹر چار سو روپے میںمل رہا ہے۔دکاندار بارڈر کی بندش اور کم مقامی پیداوار کو مہنگے ٹماٹر کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ وجہ کوئی بھی ہو، حالات کا بوجھ غریب عوام کی کمر پر پڑتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پا کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں