دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دے دیا۔
آئی سی سی کے بیان کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، پنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے۔کہاگیا کہ ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جبکہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی۔اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لیکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
٭