ممبئی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا دیا۔
ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں آئندہ ماہ ریٹائر ہونے کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔
ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیریئر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جائوں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔