• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
یکم اگست

یکم اگست ، پیپلز لبریشن آرمی کا 98 واں یوم تاسیس

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 31, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)یکم اگست کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی اپنا 98 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ یہ فوج جنگی دور سے نکل کر آج خطے کے استحکام اور عالمی امن کی ایک اہم قوت بن چکی ہے۔ پی ایل اے کی ترقی کی داستان اور ذمہ داری کا جذبہ بین الاقوامی برادری کے لیے قابل فہم ہے۔

پی ایل اے کی تاریخ چینی عوام کی آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ 1927ء میں نان چھانگ بغاوت نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مسلح جدوجہد کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد عوام کی حکومت قائم کرنا تھا۔ آنے والے برسوں میں اس فوج نے شدید مشکلات کا سامنا کیا، اور آخرکار چین کی آزادی اور عوامی نجات کی راہ ہموار کی۔ دوسری افواج کی طرح، اس کے سفر میں بھی ایک قوم کے امن اور وقار کی خواہش کارفرما ہے۔

امن کے دور میں پی ایل اے کے کردار میں اگرچہ توسیع ہوئی، لیکن عوامی خدمت اور امن کے تحفظ کا بنیادی مقصد برقرار رہا۔ قدرتی آفات کے موقع پر یہ فوج ہمیشہ پیش پیش رہی۔ 2008ء کے ون چھوان زلزلے میں لاکھوں فوجیوں نے متاثرین کے تحفظ اور انہیں راحت پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 2020ء میں کووڈ پھیلاؤ کے آغاز میں فوجی طبی عملہ چینی نئے سال کی رات ووہان پہنچا، جس نے صحت عامہ کے لیے اپنے فوری ردعمل سے دنیا کو بے حد متاثر کیا۔

بین الاقوامی سطح پر پی ایل اے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ 1990ء سے اب تک چین نے25 مشنز میں 50 ہزار سے زائد امن دستے بھیجے ہیں، جو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین میں سب سے زیادہ ہے۔ تنازعات کے شکار علاقوں میں چینی امن دستوں نے نہ صرف گشت کیا بلکہ سڑکیں بنائیں، طبی مراکز قائم کیے اور مقامی آبادی کو عملی مدد فراہم کی۔ یہ اقدامات چین کے عالمی امن میں مثبت کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

چین کی فوج ہمیشہ دفاعی پالیسی پر کاربند رہی ہے۔ جدیدیت کے باوجود اس کا مقصد صرف خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے، نہ کہ بالادستی۔ چین نے بارہا کہا ہے کہ وہ کبھی توسیع پسندی نہیں کرے گا، یہ موقف مستقل ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ پی ایل اے کی تاریخ اور اس کے مقدس مشن کو سمجھ کر ہی چین کے پرامن عروج کے راستے کی صحیح تفہیم ممکن ہے۔پی ایل اے کی ترقی چین کی مجموعی طاقت کی عکاس ہے، لیکن اس کا ہدف ہمیشہ امن اور مشترکہ ترقی رہا ہے۔ مستقبل میں بھی چین کی فوج بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

سینیٹ الیکشن خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی واضح اکثریت سے کامیاب

Next Post

چین امریکا  اقتصادی و تجارتی اختلافات دور کرنے کے لئے  "90 دن تک توسیع" کا مطلب ہے کیا؟

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چین امریکا

چین امریکا  اقتصادی و تجارتی اختلافات دور کرنے کے لئے  "90 دن تک توسیع" کا مطلب ہے کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

463
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading